14 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے ڈايریکٹر جنرل عزت اللہ ضرغامی نے کہا ہے کہ اسلام کے خلاف فلم بنانے سے مسلمانوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا ہوئی ہے –

ابنا: ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ڈايکٹر جنرل عزت اللہ ضرغامی نے کل استنبول میں نماز جمعہ کے بعد کہا کہ مسلمانوں نے آنحضرت ۖ کی شان میں گستاخی پر سخت ردعمل کا اظہار کرکے صہیونیوں اور عالمی سامراج کی سازش کو ناکام بنا دیا –انہوں نے مزید کہا کہ اسلام مخالف قوتیں ،اسلامی بیداری کی گہرائیوں کے ادراک سے قاصر ہیں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی جانب سے توہین رسالت کا ارتکاب، ان کے لئے سخت پریشانی کا باعث  ہوگا-واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے ڈائرکٹر جنرل عزت اللہ ضرغامی، ترکی کے سرکاری ریڈیو اور ٹی وی کے سربراہ کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں......../169